Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

بلاول کی پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 04:12pm
فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا ِٹڈی َدل سے پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی کو خطرہ ہے، وفاق سو رہا ہے،حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے۔

میڈیا سے بات چیت میں  چیئرمین پی پی بولے ایک وفاقی وزیر کو سندھ سے لسانیت کی بو آرہی ہے،وفاقی وزیر اپنا بیان واپس لیں یا استعفیٰ دیں،۔

ان کاکہنا تھا کہ  یہ وقت سیاست کا نہیں،ہم جانتے ہیں آپ نے اپنا سیاسی لوہا کیسے منوایا؟

بلاول نے شکوہ کیا کہ اور کہا کہ میں آپکی طرف ہاتھ بڑھا رہا ہوں اور آپ منہ پر طمانچہ لگا رہے ہیں۔ بلاول نے مزید کہا وفاقی حکومت ہر موقع پر سیاست کرتی ہے، وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں آنا چاہئے تھا،۔

بلاول بھٹو نے کہا لاک ڈاؤن کے دوران خان صاحب کو غریبوں کا خیال نہیں آیا، ریلیف ملا تو انیل مسرت کو، ریلیف ملا تو خان صاحب کے مشیروں کو۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا وزیراعظم نے لاک ڈاؤن اٹھاکر مزدور کو نہیں اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا۔